پی آئی اے نے پاکستانی عوام کیلئے شاندار کام کردیا

2019 ,ستمبر 11



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سیالکوٹ اور لندن کے درمیان قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی براہ راست ہفتہ وار پرواز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے بتایا کہ سیالکوٹ سے لندن کے لیے ہفتہ وار پروازیں چلائی جائیں گی جس سے پی آئی اے کے ریونیو میں مزید اضافہ ہو گا۔

لندن سے سیالکوٹ تک براہ راست پرواز کے آغاز پر وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سے کارگو بزنس کو بھی فروغ ملے گا۔ ادھر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ہماری یہ کوشش انشاء اللہ کامیاب رہے گی، تعاون پر ہم وفاقی وزیر غلام سرور خان کے بہت مشکور ہیں۔

متعلقہ خبریں