ٹرین روک کر پکوڑے لینے والا ریلوے کا ڈرائیور تو کچھ بھی نہیں، پی آئی اے کے پائلٹ نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ مسافروں سمیت حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 24, 2016 | 13:24 شام


رحیم یار خان (مانیٹرنگ رپورٹ) پی آئی اے کا پائلٹ مسافروں سے بھرے طیارے کو چھوڑ کر نیند پوری کرنے کے لیے ہوٹل چلا گیا ہے۔


نیو نیوز کے مطابق آ ج صبح دبئی سے لاہور کیلئے آنے والی پرواز کو شدید دھند کے باعث رحیم یار خان ایئر پورٹ پر اتار ا گیا جسے دھند میں کمی کے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرنا تھی تاہم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پائلٹ نیند پوری کرنے کیلئے ہوٹل پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 296اس وقت رحیم یار خان ایئر پورٹ پر موجود ہے جہاں مسافر پائلٹ کے منتظر ہیں تاہم اب پرواز کو لاہور لانے کیلئے نئے پائلٹ کا انتظار کیا جارہا ہے جس کے بعد طیارہ اڑان بھرے گا۔