تصویر بولتی ہے

2017 ,اپریل 25



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): تتلے والی گوجرانوالہ کا بابا حاجی رحمت گزشتہ 30 سال سے مختلف محنت مزدوریاں کرکے اپنی دو بیوہ بہنوں کی کفالت کر رہا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے ساری عمر اپنی ماں کی خدمت کی اور بہنوں کی ذمہ داریاں پوری کیں مگر خود اپنی شادی نہ کر سکا۔ بہنوں کے بیوہ ہونے کے بعد دوبارہ ان کا بوجھ اٹھانا پڑ گیا۔ روڈ ایکسیڈنٹ میں اپنی ٹانگ اور ہاتھ تڑوا بیٹھا۔ اس کے باوجود آج بھی وہ ریڑھی کھینچ کر سارا دن محنت مزدوری کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ اب یہ ریڑھی دھکیلنا اس کا علاج بن چکی ہے۔ جس دن وہ ایسا نہ کرے اس کی ہڈیاں درد کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ ان تمام حالات کے باوجود اللہ تعالیٰ نے مجھے حج جیسی عظیم سعادت سے نوازا ہے۔ میں اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر کروں کم ہے۔

متعلقہ خبریں