تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 21



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): رائے ونڈروڈ ایل ۔ڈی۔اے کالونی اے ایونیو کا رہائشی ایف ایس سی پاس طالبعلم فرحان ایوب مارشل آرٹ کے دو سٹیپ

No Handed Kip UP and  up۔kip

میں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرہے اس نے یہ ریکارڈ اپنی محنت اور اپنے پیسوں سے حاصل کیئے ہیں وہ مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے اس کا کہنا ہے کہ وہ آگے بھی پڑھنا چاہتا ہے اور ایک پرائیویٹ یونیورسٹی سے بی.ایس میڈیا  ہونز کرنا چاہتا ہے مگر اس کی فیس بہت زیادہ ہے یونیورسٹی 50%فیس معاف کرنے کو بھی تیارہے میرے مالی معاملات ایسے ہیں کہ میں باقی فیس بھی دینے کے قابل نہیں ہوں میری باقی فیس بھی معاف کی جائے تاکہ میں اپنی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کر سکوں۔گورنمنٹ کی جانب سے مجھے پہلے ورلڈ ریکارڈ 2014کی انعامی رقم دی گئی تھی مگرمیرے دوسرے ورلڈ ریکارڈ جو میں نے2017میں حاصل کیا تھا اس کی انعامی رقم سے تاحال محروم ہوں میں اپنے اس آرٹ سے مزید سات ورلڈ ریکارڈ بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں جن میں انشاءاللہ کامیاب بھی ہوں گا۔میں اپنے اس ہنر اور آرٹ سے اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں امید ہے ارباب اختیار میری حوصلہ افزائی کریںگے تا کہ میں اپنا خواب شرمندہ تعبیر کر سکوں۔

متعلقہ خبریں