تصویر بولتی ہے

2017 ,جون 8



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): یہ تصویر جنازہ گاہ چوک سے چوبرجی چوک کی طرف جانے والے راستے کی ہے جسے بہاول شیر روڈ کہا جاتا ہے اس روڈ پر رکشا ورکشاپ والوں نے تمام روڈ کو بلاک کر رکھا ہے پورے مزنگ کے رہائشیوں کو یہاں سے گزرنے کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے آئے روز یہاں ورکشاپوں میں گیس ٹینکی پھٹ جاتی ہے جس کی وجہ سے خوف پیدا ہوتا ہے میانی صاحب قبرستان میں میت دفن کرنے کیلئے بھی دشواری ہوتی ہے مزنگ لٹن روڈ کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ ایمرجنسی میں ثریا عظیم ہسپتال نزدیک ترین ہے مگر اس روڈ سے گزرا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بہاول شیر روڈ سے کوڑے اور خراب رکشا کو اٹھا کر روڈ کو کلیئر کیا جائے۔

متعلقہ خبریں