تصویر بولتی ہے

2017 ,مئی 17



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): محمد ناصر کراچی سے لاہور آیاہے، اور لاہور پولیس کلب کے باہر فٹ پاتھ پر اپنی ننھی بچی الیشا کو ساتھ لئے بیٹھا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میری بچی کے دل میں سوراخ ہے کراچی میں کئی ہسپتالوں کے چکر لگائے مگر میری بچی کا علاج نہ ہوسکا۔ اس لئے لاہور آگیا ہوں یہ زندہ دل والوں کا شہر ہے اللہ کرے کہ یہاں کوئی خدا ترس میری بچی کا علاج کرا دے میری چار بیٹیاں ہیں اور ایک بیٹا ہے اور میں اکیلا مزدوری کرکے گھر چلا جاتا ہوں۔مجھے اللہ تعالیٰ سے بڑی امید ہے کہ لاہور میں میری پیاری بچی کا کوئی خداترس علاج کرادے۔

متعلقہ خبریں