تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 7



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): عبدالکریم روڈ پر محمد اپنی 70 سالہ پرانی بیکری کی مختلف اشیاء تیار کرنے والی جستی چادر سے سانچے بنانے والی دکان پر کام کرتا ہے۔ پہلے اس دکان پر اس کا والد بھی یہی کام کرتا تھا۔ پھر اس نے پرائمری کے بعد اس دکان پر کام شروع کیا۔ تب سے وہ اسی دکان کا ہی ہو کے رہ گیا۔ اس کے چار بچے ہیں جو تمام سکول جاتے ہیں۔ اس کا اپنا گھر ہے۔ محنت مزدوری سے جو مہینے میں کمایا جاتا ہے الحمدللہ اچھے طریقے سے گھر کا گزارا ہو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں