تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 22



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ساندہ روڈ پر بازار حکیماں چوک کی یہ تصویر ہے جس کا سیوریج عرصہ دراز سے بند پڑا ہے۔ یہ علاقہ حلقہ 120 ہے جو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا علاقہ ہے جبکہ صوبائی حلقہ بلال یاسین کا ہے۔ اہل علاقہ ساندہ نے بے شمار مرتبہ واسا سے شکایت کی مگر کوئی نہیں آتا۔ دکاندار بیمار رہنا شروع ہو گئے۔ لوگ پیدل نہیں گزر سکتے۔ ایک ایک فٹ پانی جمع ہو جاتا ہے۔ ساندہ کے رہائشیوں نے گزشتہ روز واسا کے خلاف مظاہرہ کیا۔ تب جا کر واسا کی ایک گاڑی آئی جو پانی سک کر کے لے گئی مگر سیوریج بدستور بندپڑے ہیں۔ ساندہ کے رہائشیوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ فوری طور پر احکامات دیں ورنہ ایم ڈی واسا کے آفس کا گھیراﺅ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں