تصویر بولتی ہے

2017 ,جون 30



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): باغبان پورہ کا وارث علی گزشتہ چالیس سال سے انارکلی بازار کچہری روڈ فٹ پاتھ پر ٹائپنگ کا کام کر رہا ہے۔ پہلے پہل وہ یہ کام پارٹ ٹائم کیا کرتا تھا مگر پھر سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد اب فل ٹائم کام کر رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب اس فٹ پاتھ پر تقریباً چالیس کے قریب ٹائپسٹ بیٹھا کرتے تھے اور اس قدر کام ہوتا تھا کہ اکثر اوقات کھانا کھانے کی فرصت بھی نہیں ملتی تھی۔ کمیپوٹر آنے کے بعد اس کام میں زوال اس قدر ہوا کہ اب صرف تین لوگ ہیں جو اب صرف اپنا ٹائم پاس کرنے یہاں آتے ہیں کام کاج تو اب نہ ہونے کے برابر ہے۔ چار بیٹے ہیں، تین بیٹیاں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنا گھر تعمیر کیا اور تمام بچوں کی باری باری شادیاں کر دیں سبھی بچوں کو پڑھایا بھی جو اب مختلف جگہوں پر ملازمتیں کر رہے ہیں۔ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ تمام بیٹے اور بہوئیں میرے انتہائی فرمانبردار ہیں۔ سب بچے اکٹھے رہ رہے ہیں اور اکٹھے ہی کھانا بنتا ہے۔ میں اس نعمت خداوندی کا انتہائی ممنون ہوں ورنہ اس دور میں تو اب ایسے روئیے خاندانوں میں ناپید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں