تصویر بولتی ہے

2017 ,اپریل 24



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): مال روڈ پر پرانی انارکلی کے قریب 4 فٹ کی خاتون نے کئی برسوں سے سڑک کو مسکن بنا رکھا ہے۔ گھر سے تو محروم ہے ہی والدین بہن بھائیوں کا بھی کچھ پتہ نہیں۔ گونگی ہونے کے وجہ سے اپنا دکھ تو نہیں سنا سکتی البتہ اشاروں سے مانگ کر زندہ رہنے کے لیے کچھ کھانے کا بندوبست ضرور کر لیتی ہے۔ کئی دکاندار اور ہوٹلوں والے بھی اسے جانتے ہیں اور اپنی گنجائش کے مطابق کھانے پینے کا تعاون بھی کرتے ہیں۔ خاتون کی کوئی فیملی ہے یا نہیں لیکن مقام افسوس ہے کہ کسی حکومتی ادارے کی توجہ کبھی اس خاتون پر نہیں گئی۔ خاتون کو دکاندار جانتے ہیں لیکن کسی افسر نے یہ جاننے کی کوشش نہیں کی۔ خاتون اپنا زیادہ وقت ایک جوس کارنر پر گزارتی ہے اور کمرشل بلڈنگ کے باہر ایک بنچ پر سو کر رات گزار دیتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں