تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 14



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): بھگت پورہ کا شوکت علی گزشتہ 30سال سے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹھیکے پر چارپائیوں کی بنائی کا کام کر رہا ہے۔ شروع میں یہ خود بھائیوں کے ساتھ سکریپ کا اپنا کام کرتا تھا مگر پھر کاروبار میں علیحدگی کے بعد سے اس نے یہ کام شروع کر دیا۔اسکے 4بیٹے اور 2بیٹیاں ہیں جنہیں معمولی تعلیم کے بعد بیاہ دیا جبکہ 2بیٹے شادیوں کے بعد علیحدہ علیحدہ گھروں میں رہ رہے ہیں ‘ ایک شادی شدہ بیٹا اس کے ساتھ آبائی گھر میں رہ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے اس کام کی بہت مانگ تھی لیکن موجودہ دور میں متبادل اشیاء میسر ہونے سے مزدوری میں بہت کمی آگئی ہے۔ پھر بھی اللہ کا شکر ہے کہ گزارے لائق مزدوری بن جاتی ہے۔ بچے بھی ہاتھ بٹا دیتے ہیں جس سے گھر کا نظام چل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں