تصویر بولتی ہے

2017 ,مئی 16



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): فیروز پورہ روڈ بھابڑہ میں معراج دین اپنے آبائو اجداد کی بنائی ہوئی 90 سال پرانی لوھے کے مختلف اشیاء بنانے کی دکان چلا رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ عرصہ پہلے اس کام میں کچھ زیادہ جدت نہ ہونے کی بنا پر زیادہ اشیاء کی مانگ نہ تھی مگر اب گھروں میں باغبانی ہونے کی وجہ سے ان چیزوں کی ہر گھر میں ضرورت ہوگئی ہے۔ جس سے ہمارے کام میں بہت بہتری ہوئی ہے۔ دو بیٹے ہیں ایک لکڑی کے کام میں کاریگر ہے جبکہ دوسرا میرے ساتھ اسی کام میں ہے گھر اپنا ہے۔ محنت مزدوری سے اتنا کچھ مل جاتا ہے جس سے گھر میں بہتر گزارہ ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ بہترین رزق دینے والا ہے۔

متعلقہ خبریں