تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 16



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): حضرت سید عوف سہروردی ایران کے صوبہ فارس کے شہر گازرون کے رہنے والے تھے۔ وہ وہاں سے اوچ شریف بہاولپور اپنے جداعلیٰ حضرت صفی الدین کے مزار پر آئے اور یہاں سے ملتان حضرت شاہ رکن عالم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کی بیعت سے سرفراز ہوئے۔ وہ اسلام اور دین کی تبلیغ کرتے رہے اور فروز شاہ تغلق کے زمانہ میں لاہور آئے۔ یہاں اس وقت ہندو غنڈوں کی لوٹ مار‘ قتل غارت ہو رہی تھی۔ وہ ان سے مردانہ وار لڑے اور شہید ہوگئے۔ مسجد وزیرخان کے سامنے خوبصورت مزار بنا ہواہے جہاں ان کے عقیدت مندوں کا ہجوم رہتا ہے

متعلقہ خبریں