تصویر بولتی ہے

2017 ,جون 14



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): لاہور میںاعظم کلاتھ مارکیٹ ایشیا کی سب سے بڑی کپڑے کی مارکیٹ ہے جہاں مختلف شہروں سے دکاندار کپڑا خریدنے کیلئے آتے ہیں اور یہ لاہور میں ایسی مارکیٹ ہے جہاں ہر وقت بہت رش ہوتا ہے۔ یہاں پر زمین پر لگے بجلی کے ٹرانسفارمر آنے والوں کیلئے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ٹرانسفارمر ز کے ساتھ ہی موٹرسائیکل سٹینڈ بنا دیا گیا ہے۔ پیدل گزرنے والوں کیلئے بھی بڑا مشکل ہوتا ہے۔ بجلی کے ٹرانسفارمر کی وجہ سے کئی حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ اتنے رش والے بازار میں زمین پر رکھے یہ ٹرانسفارمر خطرناک ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں