تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 6



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): چائنہ سکیم کا نذیر احمد 50 سال کی عمر میں ریڑھی پر سامان لے جانے کی مزدوری کرتا ہے۔ 2 بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ اس نے بتایا خود تو تعلیم حاصل نہ کر سکا لیکن محنت کر رہا ہوں کہ اپنے بچوں کا مستقبل اچھا بنا سکوں۔ اس مہنگائی کے دور میں سب سے زیادہ فکر بچیوں کی شادی کی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دن رات دعا کرتا ہوں کہ وہ میری مدد فرمائے۔ اکیلا محنت کرنے والا ہوں۔ مکان کا کرایہ بجلی گیس پانی کا بل ادا کر کے گزارہ بڑی مشکل سے ہو رہا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں۔ وہ بچیوں کے معاملہ میں خود مدد کرتا ہے۔ دعا ہے اپنی زندگی میں بچیوں کا فرض ادا کر سکوں۔

متعلقہ خبریں