تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 19



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): نارروال کا اکبرعلی اپنے علاقے سے دیسی مرغیاں لاکر لاہور کے مختلف بازاروں میں سائیکل پر پھیری لگا کر فروخت کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ اب اصلی دیسی مرغیاں ملنا بہت مشکل ہے وہ پانچ دن اپنے شہر کے مضافاتی گاﺅں گاﺅں پھر کر یہ مرغیاں خریدتا رہتا ہے جنہیں وہ صرف ایک دن لاہور لاکر فروخت کرتا ہے۔ آج کل ایک تو موسم بہت گرم اور حبس زدہ ہے جس کی وجہ سے کام میں اتنی تیزی نہیں ہے دوسرا عید قرباں نزدیک ہونے کی وجہ سے بھی کام بہت ٹھنڈا ہے ورنہ تو عام دنوں میں اتنا مال فوری فروخت ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مجھے معقول مزدوری مل جاتی ہے۔ جس سے میں اپنے دو چھوٹے بچوں والے کنبے کے ساتھ قدر بہتر ٹائم گزار رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں