تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 28



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): شاہ ابوالمعالی دربار کا رہائشی 25 سالہ معذور ابرار تن تنہا اللہ کے سہارے اپنی زندگی بسر کر رہا ہے۔ بچپن میں بخار کی وجہ سے اس کی دونوں ٹانگیں اور بازو ایسے ٹیڑھے ہوئے کہ بہت علاج معالجے کے باوجود آج تک درست حالت میں نہیں آ سکے۔ اپنی سائیکل پر علاقے میں گھومتا پڑھتا ہے کچھ خدا ترس اس کی مدد کر دیتے ہیں جس سے اس کی گزر بسر بہت ہی تنگ دستی کی حالت میں ہو رہی ہے۔ باپ بہت پہلے ہی فوت ہو گیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ معذوری کے کوٹے کے لئے بہت سے محکموں میں درخواستیں دے دے کر تھک چکا ہوں مگر کہیں بھی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ اگر کسی محکمے میں معذوروں کے کوٹے میں کوئی نوکری مل جائے تو وہ اپنی باقی زندگی قدرے بہتر طور پر گزار سکے۔

متعلقہ خبریں