تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 13



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): عاطف اوکاڑہ کا رہائشی ایک ٹانگ سے معذور ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ داتا دربار میں ایک سرائے میں کام کرتا ہے۔ وہ دوسرے شہروں سے آنے وائے زائرین کو آوازیں لگا کر سرائے میں ٹھہرنے کے لیے متوجہ کرتا ہے۔ عاطف کی عمر 18 سال ہے اس نے مزید کہا کہ ٹانگ کی وجہ سے کوئی نوکری نہیں دیتا مگر میں یہ کام آسانی سے کر رہا ہوں۔ عاطف کے دو بھائی ہیں اور دو بہنیں ہیں۔ اس نے بتایا کہ وہ مانگتا نہیں مگر معذور ہونے کے باوجود محنت کرتا ہے اور رات دن لنگر پر گزارہ کرتا ہے۔ کھانے پینے کا خرچہ بچ جاتا ہے اور ماہانہ آمدنی گھر بھجوا دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں