نوجوان لڑکی نے فحش تصاویر کی فرمائش سے تنگ آکر بالآخر ایسی تصویر بھیج دی کہ لڑکا خوشی کے مارے پاگل ہو گیا، ایسا کیا تھا؟

2017 ,مئی 26



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)آج کے دور میں سوشل میڈیا کا استعمال شوق بھی ہے اور ضرورت بھی۔ ہر کوئی سوشل میڈیا استعمال کر رہا ہے، لیکن خواتین کیلئے اس میں کچھ پریشانی کے پہلو بھی ہیں۔ جس طرح عام زندگی میں کچھ اوباش لوگ خواتین کو تنگ کرتے ہیں اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ خاتون انٹرنیٹ صارف nکو بھی ایک ایسے ہی بدقماش شخص سے واسطہ پڑ گیا ۔  نوجوان خاتون صارف کا کہنا ہے کہ یہ شخص ایک عرصے سے ان کے پیچھے پڑا تھا اور انہیں اپنی قابل اعتراض تصاویر بھیجنے کو کہتا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بالآخر انہیں ایک حل سوجھا اور انہوں نے اس شخص کو ایک ایسی تصویر بھیج دی جس پر ڈاﺅن لوڈنگ کو ظاہر کرنے والا گھومتا ہوا دائرہ بنا تھا۔ اسے دیکھ کر یوں لگتا تھا گویا کوئی فائل ڈاﺅن لوڈ ہو رہی ہے لیکن دراصل یہ محض ایک تصویر تھی۔

خاتون نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ جب انہیں تنگ کرنے والے شخص کو ڈاﺅن لوڈنگ والی تصویر موصول ہوئی تو وہ بے حد خوش ہوا اور فوراً شکریے کا میسج بھیجا۔ وہ سمجھ رہا تھا کہ کوئی قابل اعتراض تصویر ڈاﺅن لوڈ ہو رہی ہے لیکن جب کافی انتظار کے بعد بھی ڈاﺅن لوڈنگ جاری رہی تو وہ پریشان ہو گیا اور کہنے لگا ” آپ نے جو تصویر بھیجی ہے وہ ڈاﺅن لوڈ نہیں ہو رہی۔ شائد اس میں کچھ مسئلہ ہے۔ “ خاتون کا کہنا ہے انہوں نے بعد میںکئی دفعہ اس احمق شخص کو وہی تصویر بھیجی جس میں ڈاﺅن لوڈنگ کی علامت نظر آتی ہے لیکن وہ اب تک حقیقت سمجھنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ اب تو وہ یہ سمجھنا شروع ہو گیا ہے کہ اس کے موبائل فون کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے اور شائد وہ اسے تبدیل کرنے کا بھی سوچ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں