تصویر بولتی ہے۔

2017 ,جون 6



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): چنیوٹ کازاہد علی گزشتہ 10 سال سے اچھرہ میں بطور کاریگر لکڑی فرنیچر پر (کاروینگ) نقش و نگار گڑھائی کا کام کر رہا ہے یہ انکا آبائی کام ہے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اس کو بھی اسی کام میں دلچسپی ہوگئی تعلیم کو ادھورہ چھوڑ کر اس کام کو توجہ سے سیکھ اور قدرے مہارت حاصل کی چنیوٹ لکڑی فرنیچر کے کام میں ایک شہرت رکھتا ہے۔وہاں پرکام گھر گھر ہوتا ہے چھوٹے چھوٹے بچے بھی اس کام میں بطور کاریگر اس کام میں مہارت رکھتے ہیں وہاں کام بہت زیادہ ہونے کی بنا پر معاوضہ معقول نہیں دیا جاتا اپنے ایک عزیز کے ہمراہ لاہور میں ٹھیکے پر کام لاکر کرتے ہیں اسکے تین اور بھائی بھی ہیں جو مختلف قسم کی مزدوریاںکرتے ہیں یہ اپنے کام سے مطمئین ہے مہینے بعد اتنی مزدوری بن جاتی ہے جس سے بہت خوش ہے

متعلقہ خبریں