تصویر بولتی ہے۔

2017 ,جون 13



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): باغ گل بیگم مزنگ کی مین سیوریج لائن گزشتہ کئی دنوں سے بند ہونے کی وجہ سے سڑک جوہڑ بن چکی ہے۔ علاقے میں ابلتے گٹروں نے ہزاروں شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ مکینوں کا رمضان کے مقدس ایام میں نماز اور تراویح کی ادائیگی کیلئے مساجد جانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ مکینوں نے کئی بار واسا حکام سے رابطہ کیاہے مگر سیوریج کی صفائی کیلئے پریشر والی گاڑی مہیا نہ ہونے کی بنا پر کام میں رکاوٹ ہے

متعلقہ خبریں