تصویر بولتی ہے

2017 ,مئی 29



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ملک پارک کے علاقہ ناصر پارک کے رہائشی گل خان، ہاشم خان نے بتایا ہے کہ ہم لاہور کے پیداشی ہیں ہمارے والد دادا ، نانا بھی قیام پاکستان سے لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔ ہمیں قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے میں نہایت مشکل کا سامنا ہوتا ہے ہمارے قومی شناختی کارڈ کی جب معیاد ختم ہوتی ہے اور ہم کارڈ بنوانے جاتے ہیں تو بہت مشکل سوالات سے گزرنا پڑتا ہے۔ ہمیں کہا جاتا ہے کہ 1974ء کی رجسٹری لائیں ہم لوگ اوقاف اور وقف املاک بورڈ کے کرایہ دار ہیں۔ رجسٹری کہاں سے لائیں۔ حج کے لئے پاسپورٹ نہیں بنوا سکتے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہمارے مسائل حل کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں