تصویر بولتی ہے

2017 ,مئی 22



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): بابر 42 سال کی عمر میں مال روڈ کی ایک دکان پر آئس کریم کے آرڈر لیتا ہے۔ بابر نے بتایا کہ اس کی پولیو کی وجہ سے ٹانگ کام نہیں کرتی۔ تین سو روپے روزانہ کے ملتے ہیں اور باقی ٹِپ ہو جاتی ہے۔ اس نے بتایا کہ ایک بچی ہے جو سکول جاتی ہے والدہ وفات پا گئی ہے۔ والد اور بہن بھائی اپنے اپنے گھر میں رہتے ہیں۔ بابر بھگت پورہ شادباغ کا رہائشی ہے اور 6 ہزار روپے پر کرائے کے گھر میں رہتا ہے۔ بل وغیرہ ڈال کر 9 ہزار روپے میں گھر کا خرچ ہو جاتا ہے۔ اس نے بتایا کہ ہر وقت اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس حال میں بھی ہوں۔

متعلقہ خبریں