تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 12



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): کارپوریشن کا کام شہر کی صفائی کا خیال رکھنا ہے۔ اس سلسلے میں کارپوریشن کاتہہ بازاری کا عملہ سڑکوںسے دکانوں کے سامنے رکھا سامان اور ریڑھیوں کو اٹھا کر لے جاتا ہے۔ یہ سامان دھوپ اور بارشوں میں پڑا رہتا ہے جس کے باعث کچھ خراب بھی ہوجاتا ہے جبکہ غریب ریڑھی والے کیلئے کافی مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں‘ ان کو جرمانے کے بعد بھی عموماً ان کا سامنا نہیں ملتا بلکہ کہا جاتا ہے کہ جو سامان پڑا ہے اس میں سے لے جائو۔ ریڑھی بانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر کوئی غلط کام ہو رہا ہو تو اسی جگہ جرمانہ کر دیاجائے سامان نہ اٹھایا جائے۔

متعلقہ خبریں