تصویر بولتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 15, 2017 | 07:34 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): حضرت شاہ چراغ بڑے عظیم المرتبت قادری بزرگ ہیں ، شرافت خاندانی ورثہ تھی ، علوم ظاہر و باطن کے جامع تھے ۔ اپنے والد بزرگوار سید عبدالوہاب کے مرید و خلیفہ ہوئے۔ شجرہ نسب سید محمد غوث او چی گیلانی سے ملتا ہے ۔ سید عبدالرزاق موصوب کی ولادت کے وقت آپ کے بزرگ سید عبدالقادر ثالث نے فرمایا کہ ہمارے گھر میں چراغ پیدا ہوا ہے۔ جس سے ہمارا خاندان روشن ہو گا۔ بس اُس دن سے آپ چراغ کے نام سے مشہور ہوئے۔ شاہجہان بادشاہ آپ کا بڑا معتقید تھا ۔ وہ آپ کے فرزندوں میں سے کسی ایک سے اپنی بیٹی کی شادی کا خواہش مند تھا ۔ مگر آپ نے قبول نہ کیا۔ حضرت شاہ چراغ 12اگست 1658کو فوت ہوئے اور اپنے والد اور دادا کی قبور کے پاس دفن ہوئے ۔ شاہجہان نے آپ کے مزار پر عالی شان گنبد بنوایا۔