تصویر بولتی ہے

2017 ,اپریل 22



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکپتن کا محمد رمضان کئی سالوں سے فیروزپور روڈ اچھرہ میں ریڑھی پر لیمن سوڈا بوتل بیچنے کا کام کرتا رہا ہے۔ مزدا ویگن نے روند دیا جس سے وہ اپنی دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے معذور ہو گیا۔ اچھی بھلی مزوری کرتے کرتے حالات کے ستم کی وجہ سے اب وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہے۔ چار بچے ہیں جو اپنے آبائی گھر میں ابتدائی تعلیم سے بھی محروم ہیں۔ یہ خود یہاں سارا دن اپنی اس سائیکل پر شہر کی مختلف سڑکوں پر بھیک مانگتا ہے۔ رات کو کسی خدا ترس کے کوارٹر میں رہ رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی کوئی بیٹھنے والی مزدوری کر سکتا ہے مگر اب نہ تو اس کے پاس پیسہ ہے نہ کوئی دکان۔ لوگ میری حالت دیکھ کر ترس کھا کر میری مدد کر دیتے ہیں جس سے میرے بچوں کا گزارا ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں