تصویر بولتی ہے

2017 ,جون 12



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): کوٹ خواجہ سعید کا محمد فاروق 81 سال کی عمر میں بھی محنت مزدوری کرتا ہے۔ ایک بیٹا اور چھ پوتے پوتیاں ہیں۔ بیٹا مزدوری کرتا ہے مگر مہنگائی کے اس دور میں گھر کے جتنے افراد بھی ہوں‘ روزی کمائیں تب بھی گزارہ مشکل ہوتا ہے۔ اس نے بتایا کہ میں محنت کیساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے صحت‘ تندرسی کی اور آخرت کیلئے ہر وقت دعا مانگتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مدد فرماتے ہیں۔ گھر کے خرچہ کیلئے میں نے چار سو روپے کا ٹارگٹ رکھا ہوا ہے۔ وہ جب بھی ہو جائیں میں گھر بچوں کے پاس چلا جاتا ہوں۔ بھیک مانگنے سے بہتر ہے انسان محنت کرے اور اس کے حضور پانچ وقت نماز ادا کرے تو اللہ تعالیٰ ہر صورت مدد فرماتا ہے۔ گزر بسر ہو رہا ہے اور میں اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں