تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 18



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): مزنگ کا رہائشی محسن علی پیدائشی ہی پولیو کا مریض ہے۔ اس کا والد کسی ہاسٹل میں خانساماں ہے۔ غربت کی وجہ سے مناسب دیکھ بھال اور علاج نہ ہو سکا۔ اس کا ایک اور بھائی ہے جو نارمل زندگی گزار رہا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کا بھی دل کرتا ہے کہ وہ بھی کوئی محنت مزدوری کر کے پیسے کمائے۔ مگر سائیکل پر ایسا کرنا اس کے لیے ممکن نہیں ہے۔ اگر کوئی صاحب حیثیت اس کی مدد کر دے تو اس کا یہ خواب ممکن ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں