تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 5



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): غازی آباد کا رہائشی عباس خان لنڈا بازار سے پرانے کھلونے خرید کر فروخت کرتا ہے۔ 6 بہن بھائی ہیں۔ والد بھی مزدوری کرتا ہے۔ گھر کے حالات کچھ اچھے نہ تھے جس کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کر سکا۔ ہوش سنبھالتے ہی مزدوری پر لگ گیا۔ اس نے بتایا ہم باپ بیٹا سارا دن مزدوری کرتے ہیں‘ لیکن پھر بھی گھر کے اخراجات چلانا بہت مشکل ہو گیا۔ مہنگائی بہت زیادہ ہے۔ مکان کا کرایہ اور بل وغیرہ ادا کرکے بڑی مشکل سے گزارہ ہو رہا ہے‘ لیکن اس کے باوجود قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مجھے کامیاب کرے۔ ہماری ہوائی روزی ہے۔ کھلونے زیادہ فروخت ہو جائیں تو خرچہ نکل آتا ہے اور اگر نہ فروخت ہوں تو شام تک کچھ بھی نہیں ملتا۔ ہر حال میں شکر ادا کرتے ہیں

متعلقہ خبریں