تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 3



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): گڑھی شاہو کا رابنسن لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ تھا، ہنسی خوشی زندگی گزر رہی تھی کہ اچانک چند ماہ قبل فالج کا ایسا حملہ ہوا کہ پورا جسم ہی مفلوج ہوگیا۔ چلنا پھرنا بھی محدود ہوگیا‘ پہلے وہ گاڑی‘ موٹرسائیکل خود ڈرائیوکرکے کورٹ آیا کرتا تھا مگر اب اس کے لئے ایسا کرنا ممکن نہیں رہا۔ باہمت شخص پریشانی کے باوجود بھی روزی کمانے کورٹ ضرور آتا ہے۔ اس کے تین بچے ہیں جو ابھی سکول میں زیرتعلیم ہیں۔ وکیل کا کہنا ہے اس کے پاس بہت پرانے کیسز ہیں جن سے اچھی گزر بسر ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں