تصویر بولتی ہے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 14, 2017 | 06:54 صبح
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): قیام پاکستان کے بعد فوج اور پولیس افسران و اہلکاروں کی ایک جیسی ہی وردی تھی ۔ 1958ءمیں ملک میں مار شل لاءکے ذریعے صدر ایوب خان نے اقتدادر پر قبضہ کیا تواُن کے ساتھیوں نے ان کی توجہ فوج پولیس کے جوانوں کی ایک جیسی وردی کی جانب مبذول کرائی ۔ جس پر صدر ایوب خان نے پولیس کی وردی پاک فوج سے علیحدہ کرنے کے احکامات صادر کئے اور پولیس کی شرٹ خاکی سے تبدیل کر کے کالی (ملیشیا )کر دی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق شرٹ میں گرمی کی حد ت بڑ ھ جاتی تھی۔ گزشتہ دو سالوں سے وردی کی تبدیلی کا پراسیس جاری تھا۔ نئی وردی کے انتخاب میں سائنسی خطوط ، موسمی حالات، آرام دہ ، جلد گرد آلود نہ ہونا، جوانوں کی ضروریات اور دیگر تمام پہلوﺅں کو مد نظر رکھا گیا ہے اور اب 59سال بعد کالی وردی تبدیل کر کے اولیو گرین (سبز) کر دی گئی ہے ۔