تصویر بولتی ہے

2017 ,ستمبر 8



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): موچی دروازہ کا تنویر رضا سالہا سال سے گھوم پھر کر بچوں کے کھلونے بیچنے کا کام کرتا ہے اس کے تین بیٹے ہیں جنہیں میٹرک کروانے کے بعدمختلف کاموں پر لگایا ہوا ہے ایک بیٹی ہے جسے پڑھانے کے بعد بیاہ دیا ہے اس کا کہناہے وہ خود بھی قریباًایک ہزار کی دیہاڑی بنا لیتا ہے دو بچے روزانہ پانچ پانچ سو دیتے ہیں ایک بیٹا کسی دفتر میں دس ہزار پر ملازمت کرتا ہے ایک عرصہ تک وہ اپنے ماموں کے ہاں رہ رہے تھے مگرپھر اپنا گھر خرید لیا ۔ بچے اور وہ خود جو کما کر لاتے ہیں اس سے گھر کا اچھا گزارہ ہو رہاہے اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ہے جس نے ہمیںسرچھپانے کیلئے اپنا گھر دیدیا ہے۔

متعلقہ خبریں