تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 17



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): بہاولپورکا محمد خالد بچوں کیلئے مٹی کے کھلونے لاکر فروخت کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بہاولپور میں اس طرح کے مٹی کے برتن اور کھولنے ابھی بھی بنائے جاتے اور استعمال میں آتے ہیں یہاں لاہور میں بچے ان کھلونوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ جسکی وجہ سے میں جتنا بھی مال لاتا ہوں۔ جلد فروخت ہو جاتا ہے۔ مٹی کے برتنوں اور کھلونوں سے انسان کا فطری لگاﺅ رہا ہے وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ دوسری قسم کے برتن مارکیٹ میں مہیا ہونے کی وجہ سے ان کے استعمال میں بڑی حد تک کمی واقع ہوچکی ہے مگر یہ برتن ابھی بھی اپنی کشش برقرار رکھے ہوئے ہیں میرا ایک بیٹا ہے جو ابھی سکول نہیں جاتا ہے چونکہ میں نے خود بھی دینی تعلیم حاصل کی ہے سکول کی تعلیم حاصل نہیں کی ہے میں اپنے بیٹے کو بھی سکول میں نہیں بھیجوں گا۔ بلکہ قرآن اور دینی تعلیم ہی پڑھاﺅں گا۔

متعلقہ خبریں