تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 12



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): مسلم ٹاﺅن نہر کے قریب اسماعیل مکئی فروخت کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ چھ بھائی ہیں اور دیپال پور کا رہائشی ہے۔ والد وفات پا چکا ہے۔ وہ لاہور میں سات ہزار کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہیں اس نے کہا کہ چھ بھائی لاہور میں دس سے بارہ ہزار تک ماہانہ کماتے ہیں اور سارے بھائی سبزی منڈی سے پانچ سو کی دھڑی کے حساب سے مکئی خرید کر لاتے ہیں جبکہ چھلی کو تیار کرنے والی کوئلے کی کیری بھی خود بناتے ہیں۔ نہر مسلم ٹاﺅن میں ایک وارڈن ہمارے خلاف تھانہ مسلم ٹاﺅن میں مقدمہ درج کروا دیتا ہے جس کی بہت پریشانی ہے۔ تین رہڑی بانوں نے اسے دیکھ کر نہر میں چھلانگ لگا دی پھر بھی وہ ریڑھی اور گدھا گاڑی تھانہ لے جا کر ایف آئی آر درج کرواتا ہے۔ ریڑھی والے وارڈن سے چھپ کر چھلی فروخت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں