تصویر بولتی ہے۔

2017 ,مئی 13



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): یہ سلمان ہے اور مال روڈ پر رات کے وقت ماچس کے پیکٹ فروخت کرتا ہے اس نے بتایا ہے کہ والد محمد سلطان کی ٹانگ حادثہ میں ٹوٹ گئی ہے اور اس کی والدہ  پروین اور میں مل کر ماچس کے پیکٹ فروخت کر کے گزارہ کر رہے ہیں۔ 8 سالہ سلمان نے بتایا کہ وہ نرسری سے پریپ میں آ گیا ہے اور اس نے تین سو نمبر لئے ہیں سلمان کا بادامی باغ میں کرایہ کا گھر ہے وہ دن کے وقت سکول جاتا ہے اور رات کے وقت مال روڈ پر ماچس فروخت کرکے اپنی والدہ کا ساتھ دیتا ہے۔ مال روڈ کے تاجر بچے سے تعاون کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں