تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 31



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): مانسہرہ کا رہائشی75سالہ علی رحمان چھوٹی سی چھابڑی اٹھائے پوڑا ،گٹہ وغیرہ سڑکوں پر گھوم پھر کر فروخت کرتا ہے اسکا کہنا ہے کہ اسکے تین بچے ہیں دو بیٹیاںاور ایک بیٹا ہے۔ اللہ کی مرضی میں خوش رہتا ہوں۔ جوان بیٹا مجھے بڑھاپے میں چھوڑگیا اب دو بیٹیوں اور بیوی کے ساتھ رہتا ہوں۔ نولکھا بازار میں تین ہزار روپے ماہوار پر چھوٹا سا مکان کرایہ پر لیا ہوا ہے اللہ تعالیٰ کے حضور پانچ وقت سجدہ ادا کرتا ہوں اس لیے بھیک مانگنے کی ضمیراجازت نہیں دیتا۔ بیماری کے باوجود اللہ تعالیٰ کا نام لیکر گھر سے نکلتا ہوں شام تک روزی مل جاتی ہے ۔ بچیاں اور بیوی بھرپور تعاون کرتی ہیں۔کسی وقت کھانا نہ بھی ملے تو رات کی پڑی یا دن کی بچی چیزیں کھا کر گزارہ کر لیتے ہیںکیونکہ پاکستان میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کو ایک وقت ملتا ہے تو دوسرے وقت بھوکے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں