تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 18



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ساندہ کا رہائشی سید گوہر شاہ سڑکوں پر سائیکل پر گھوم پھر کر گاڑیوں کی مرمت کا کام کرتا ہے اس کے لئے اس نے ریگل چوک تا داتا دربار کا روٹ چنا ہوا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ صبح سے شام تک وہ سڑک پر خراب ہونے والی گاڑیوں کی مرمت کرتا ہے۔ اس نے سڑک کنارے واقع چند دکانداروں کو بھی اپنا فون نمبر دیا ہوا ہے جو اس کو کسی خراب گاڑی کے بارے میں اطلاع کر دیتے ہیں۔ تین جوان بیٹیاں ہیں ایک کی شادی کی تھی مگر خاوند کے انتقال کے باعث وہ بھی میرے پاس آ گئی، کرائے کا گھر ہے اور آمدن کا کوئی معقول ذریعہ بھی نہیں ہے۔ خود بھی بیمار رہتا ہوں سائیکل پر اب کام نہیں ہوتا مگر اتنے پیسے نہیں ہیں کہ موٹرسائیکل خرید سکوں جس سے کام اور آمدن میں بہتری ہو سکتی ہے اگر کوئی اہل ثروت مدد کر دے تو میں اپنی زندگی کو قدرے بہتر گزار سکتا ہوں۔ اللہ سے بہت پرامید ہوں، وہی بہتر کارساز ہے۔

متعلقہ خبریں