تصویر بولتی ہے

2017 ,ستمبر 15



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): گوجرہ کا رہائشی محمداقبال گزشتہ 36برس سے خواتین کے لیے چوڑیاں فروخت کرنے کا کام کرتا ہے‘2بیٹے اور 4بیٹیاں ہیں‘ لاہور میں جن علاقوں میں گلی گلی جاکر چوڑیاں فروخت کرتا ہوں وہاں کئی بچیاں شادی شدہ ہوچکی ہیں۔ ہر شخص کا ایمان پختہ ہونا چاہیے۔ رزق اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔جب سے ہوش آیا ہے پانچ وقت نماز ادا کرتا ہوں اور پاکستان کی سلامتی اور پاکستانیوں کے لیے دعا کرتا ہوں اوربچوں کی شادیاں بھی چوڑیاں فروخت کرکے ہی کی ہیں۔ لیکن مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ مکان کا کرایہ اور بل وغیرہ ادا کرکے گھر کا خرچ چلانا مشکل ہوگیا ہے مگر پھر بھی اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں کہ اس نے کسی کا محتاج نہیں کیا۔ صحت وتندرستی عطا کی ہے۔ سارا دن محنت کرتا ہوں‘ اللہ تعالیٰ برکت دے دیتا ہے۔۔۔

متعلقہ خبریں