تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 3



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): فیض باغ کا رہائشی عزیز علی لنڈا بازار میں پرانے جوتے فروخت کرنے کا کام ایک عرصہ سے کر رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ دو موریہ پل کے قریب پرانے جوتوں کی بولی ہوتی ہے۔ وہاں سے پرانے جوتے خرید کر لاتا ہوں۔ پھر ان کی مرمت، پالش کر کے فروخت کرتا ہوں۔ اگر بولی میں پرانے جوتے نہ ملیں تو پھر جوتے بنانے والی فیکٹری سے بی پیئر جوتے خرید کر ان کو مرمت کر کے فروخت کرتا ہوں۔ 6 بچے ہیں۔ سردیوں میں گزارہ ہو جاتا ہے لیکن گرمیوں میں گاہک نہیں آتا۔ لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں روزی دے دیتا ہے۔ لیکن غریب کا کوئی جینا نہیں۔ گھر کا کرایہ بل ادا کر کے گزارہ مشکل سے ہو رہا ہے۔ سب سے زیادہ فکر بچیوں کی شادیوں کی ہے۔ دو بچیوں کی شادی کی ہے۔ لوگ اچھے ملے۔ انہوں نے جہیز کا نہیں پوچھا جو بچی کو دے دیا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔ اللہ کرے میری دوسری 2 بچیوں کی شادی جلد ہو جائے۔ 

متعلقہ خبریں