تصویر بولتی ہے

2017 ,اپریل 13



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): مادھو لال حسین کے عقب فضل الٰہی پارک میں واقع گرین بیلٹ سو سال سے قائم تھی۔ اس جگہ دو ٹیوب ویل ہیں۔ ایک بل کی عدم ادائیگی کے باعث بند ہے گرین بیلٹ نیا ٹیوب ویل لگانے کے سلسلہ میں تباہ کردی گئی جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے گرین بیلٹ اہل محلہ کے لئے تفریحی مقام تھا بچے فارغ اوقات میں یہاں کھیلتے تھے۔ انتظامیہ نے گرین بیلٹ کے درخت کاٹ دئیے اب اس جگہ کو مکمل طور پر ختم کیا جارہا ہے۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ گرین بیلٹ ختم نہ کی جائے اہل علاقہ اور بچوں سے ان کی تفریح نہ چھینی جائے ۔ 

متعلقہ خبریں