تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 26



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): محمد سرور ساہیوال کا رہائشی ہے اور داتا دربار کے علاقہ میں تندور پر روٹیاں لگاتا ہے اس نے بتایا کہ آٹھ بچے ہیں اور وہ تندور پر سات سو روپے یومیہ اجرت پر کام کرتا ہے دو ماہ بعد ساہیوال جاتا ہے اور اپنے بچوں کو خرچہ وغیرہ دے آتا ہے اس نے بتایا کہ اس کی عمر60 سال ہے گزشتہ کئی سالوں سے ریٹی گن روڈ وقف آئی ہسپتال داتا دربار کے سامنے ہوٹل پر کام کر رہا ہے۔ ہوٹل مالک نے سرور کو فری جگہ دے رکھی ہے۔ سرور نے سات بچوں کی شادیاں کر دی ہے جبکہ آخری بچی نویں کلاس میں تعلیم حاصل کر رہی ہے سرور نے مزید کہا کہ جب تک ہمت ہے وہ کام کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں