تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 24



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): عید قربان قریب آتے ہی جانوروں کے نرخ آسمانوں پر پہنچ گئے ۔گائے بکرے،اونٹ ،چھترے،دنبہ فروخت کرنیوالے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں ۔سمن آباد کے رہائشی اصغر اور اکبر کیساتھ انہونی ہوئی بکرا یا گائے تلاش کرنے نکلے اور اونٹ خرید لائے۔دونوں بھائی معمولی سی رقم لے کر پورا شہر چھان آئے مگر کہیں بھاؤنہ بنامایوسی کی حالت میں سفرکرتے مناواں مویشی منڈی پہنچ گئے ایک اونٹ کے بیوپاری سے بھاؤپوچھا تو اس نے 80 ہزار طلب کئے۔بحب مباحثہ کے بعد50 ہزار روپے میں آمادہ ہو گیا۔دونوں بھائیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 50ہزار میں اچھا بکرا نہیں ملتا اللہ نے مفت اونٹ دیدیا،ہم خوش ہیں اب ہم بھی سنت ابراہیمی ادا کرسکیں گے۔ 

متعلقہ خبریں