تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 25



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): بھاٹی کا رہائشی نثاراسلم نسبت روڈ پر موٹرسائیکل الیکٹریشن کی دکان کرتا ہے‘ متوسط گھر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اس کے ماں باپ بچوں کوسکول کی تعلیم نہیں دلاسکے مگر اس کے والد نے تمام بچوں کو مختلف ٹیکنیکل کام ضرور سکھائے۔ یہ گزشتہ پندرہ سال سے اپنے استاد کے پاس گوالمنڈی میں یہ کام سیکھ رہا تھا۔ اس کام میں اچھی مہارت ہونے کی بنا پر گزشتہ ماہ ہی اس نے اسے علیحدہ اپنی دکان بنانے کیلئے اجازت دی۔ اس کا کہنا تھا کہ تعلیم کی افادیت اور اصلیت سے کوئی انکار نہیں مگر ٹیکنیکل کام کی بھی افادیت اپنی جگہ ہے۔ ہمارے مختلف شہروں میں رہنے والے عموماً ہنرمند غیرتعلیم یافتہ ہیں مگر بڑے بڑے انجینئر ان سے مشورہ لیتے ہیں اور ان ہنرمندوں کی بنائی ہوئی اشیاء کی پوری دنیا میں مشہور اور پسند کی جاتی ہیں۔ ابھی نئی دکان پر کام کی ابتداء ہے‘ پرامید ہوں اللہ تعالیٰ مجھ پر ضرور مہربان رہے گا۔

متعلقہ خبریں