تصویر بولتی ہے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 20, 2017 | 07:10 صبح
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): حسنین اٹھارہ سال کی عمر سے گنگارام ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ ہے جو رات کو ڈیوٹی کرتا ہے اور صبح رکشہ چلاتا ہے اس نے بتایا کہ وہ پانچ بہن بھائی ہیں اور بند کے پار کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں گنگارام سے اس کو نو ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے باقی وہ رکشا چلا کر بہن بھائیوں کو پال رہا ہے نوجوان کا شکوہ ہے کہ رکشہ کی کمائی چلانوں کی نظر ہو جاتی ہے۔ اور وہ بڑی مشکل سے گزارہ کر رہا ہے اتنی کم تنخواہ میں 6 ہزار مکان کا کرایہ چلا جاتا ہے باقی گھر کے اخراجات وہ رکشہ سے پورے کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن اسے بہت مشکل کا سامنا ہے۔ بڑھتی مہنگائی مین اتنے کم پیسوں میں گزارا کرنا ناممکن ہے۔