تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 1



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): گوالمنڈی پاتھی گرائونڈ کا 14 سالہ عاطف اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ ایبٹ روڈ پر واقع آٹوز مارکیٹ میں گاڑیوں کے وائپرز رپیئرنگ کا کام کرتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ساتویں کلاس کا طالبعلم ہے۔ چونکہ ان دنوں گرمیوں کی چھٹیاں ہیں لہٰذا وہ سارا دن اس مارکیٹ میں اپنے باپ کے ساتھ گھوم پھر کر مزدوری کرتے ہیں۔ رات کو واپس گھر پر یہ تینوں بھائی 2 گھنٹہ پڑھائی کرتے ہیں۔ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔ گزارہ بہت مشکل ہوتا ہے۔ اسی لئے ہم بھی اپنے باپ کے ساتھ اس کا ہاتھ بٹاتے ہیں تاکہ کچھ ریلیف مل جائے۔ ہمارا بھی دل چاہتا ہے کہ ہم بھی کھیلیں کودیں مگر حالات اس تفریح کی اجازت نہیں دیتے۔ ایک اکیلے آدمی کی مزدوری سے چھ افراد کا کنبہ پالنا اس دور میں تو انتہائی مشکل ہے۔

متعلقہ خبریں