تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 8



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): یہ تصویر داتا دربار چوک کی ہے‘ یہ جگہ ٹھیکیدار سالانہ نیلامی پر سائیکل سٹینڈ ٹھیکے پر لیتا ہے۔ جمعہ کو یہاں بہت رش ہو جاتا ہے کیونکہ نمازجمعہ پڑھنے والوں کی تعداد اس روز زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ داتادربار چوک سے بھاٹی چوک تک ٹریفک جام رہتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ٹھیکیدار نے موٹرسائیکل سٹینڈ کی جگہ پھول ودیگر اشیاء کی ریڑھیاں لگا رکھی ہیں جن کی تعداد 42ہے‘ ہر ریڑھی والے سے 8سو روپے روزانہ وصول کیے جاتے ہیں جن کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ ذائرین اور گزرنے والوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس وقت لاہور میں سکیورٹی کا بڑا مسئلہ ہے اور داتا دربار کے باہر تجاوزات کی بھرمار ہے۔ نمازیوں نے میئر لاہور سے بھی اپیل کی ہے کہ موٹرسائیکل سٹینڈ سے ریڑھیاں اٹھائی جائیں تاکہ کسی بڑے حادثہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ خبریں