تصویر بولتی ہے

2017 ,اپریل 5



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): عبدالحئی لاہور کی مختلف سڑکوں پر پک اپ پر ٹیلیفون سیٹ فروخت کرتا ہے۔ 60سال کی عمر ہو گی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے چار بیٹیاں عطا کی ہیں۔ بیٹا کوئی نہیں۔ اس نے بتایا اکیلا ہی روزی کمانے والا ہوں۔ جدید ٹیکنالوجی کا دور آگیا ہے۔ ہر شخص نے موبائل فون رکھا ہوا ہے۔ شروع شروع میں میرے ٹیلیفون سیٹ بہت فروخت ہو جاتے تھے اور روزی روٹی چل رہی تھی‘ لیکن اب ٹیلیفون سیٹ کی مانگ بہت کم ہو گئی ہے۔ ساڑھے نو ہزار روپے مکان کا کرایہ ادا کرکے بچوں کیلئے روزی کمانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں بچیوں کی تعلیم کا فکر ہے۔ میری خواہش ہے کہ میری بچیاں اچھی تعلیم حاصل کر لیں تاکہ بیٹوں کی طرح میری بیٹیاں میرا سہارا بنیں۔ بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہیں اور مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ غریب پر بھی رحمت کرے گا۔ میں اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوں۔ اگراس نے مجھے بیٹی دی ہے تو اس کے حصے کا رزق بھی دیا ہے۔  بس اللہ پاک سے دعا ہے کہ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے دے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں