تصویر بولتی ہے۔

2017 ,مئی 19



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):کوٹ رادھا کشن کا 80سالہ عبدالمنان لاہور کی مختلف سڑکوں کے چوراھوں پر گزرنے والی گاڑیوں کی سواریوں کو مختلف قسم کی اشیاءاور اسلامی کتبے فروخت کرتا ہے کچھ عرصہ پہلے تک یہ مسین کا کام کرتا تھا۔ دوران ضروری ہائی وولٹیج تار چھو جانے کی وجہ سے ایک ہاتھ سے معذور ہوگیا۔ اسی دوران اس کے دو نوجوان بیٹے مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر موت کی آغوش میں چلے گئے، تین نوجوان بیٹیوں اور ایک بیمار بیوی کا بوجھ اور خود بھی سانس کی بیماری میں گھر ہوا یہ شخص سارا دن شہر کی سڑکوں پر کڑی دھوپ میں شدید بیماری کی حالت میں گھر کے معاملات چلانے کیلئے سخت دوڑ دھوپ کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی سہارا نہیں تین بیٹیاں ہیں جو شادیوں کی عمر کو ہونے والی ہیں چاہتا ہوں کہ کوئی اپنا چھوٹا سا کام کرلوں مگر میرے پاس اتنے پیسے نہیں۔

متعلقہ خبریں