تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 17



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): جمیل عرف ککو اندرون لوہاری کا رہائشی ہے جو کہ آمنہ مسجد کے باہر تکہ کباب لگاتا ہے اس نے بتایا کہ وہ یہ کام پچھلے 40 سال سے کر رہا ہے چار بچے ہی۔ دو بیٹیاں دو بیٹے ہیں ایک بیٹا گونگا ہے جس کی شادی نہیں ہو سکی۔ باقی تمام شادی شدہ ہیں۔ جمیل عرف ککو نے مزید بتایا کہ وہ کرائے کے مکان میں رہ رہا ہے۔ اپنا گھر نہیں بنا سکا۔ پرانا مکان ہے جس کا کرایہ بھی پانچ ہزار روپے ہے۔ اس کے گاہک لگے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے اس کا کام چل رہا ہے اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا سب سے پرانا دوست ہے۔ خواجہ سعد رفیق جب بھی لوہاری آتے ہیں وہ جمیل کو مل کر جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں