تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 30



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): مقصود احمد 42 سال کی عمر میں مکئی کے پھلے یعنی پاپ کون لاہور کی گلیوں میں ریڑھی پر فروخت کرتاہے۔ 4 بچے ہیں۔ دو بیٹیاں اور دو بیٹے۔ ماں باپ کے ساتھ ہیں۔ اس کاکہنا ہے کہ پہلے ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا‘ لیکن وہاںبیمار ہوگیا جس کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا‘ لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو صحت عطا کی کیونکہ سخت محنت تو میں کر نہیں سکتا۔ اس لئے باپ کون کی ریڑھی لگا لی ہے۔ بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے صبح سے شام تک گلی گلی کوچہ کوچہ گھوم کر پاپ کون فروخت کرتا ہوں۔ اس میں اپنے بچوں اور ماں باپ کیلئے خرچہ نکالتا ہوں۔ اس مہنگائی کے دور میں مکان کا کرایہ اور بل ادا کرکے مشکل سے گزر ہو رہا ہے مگر میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے ہمت عطا کرے میں اپنی زندگی میں بچوں کو تعلیم دلا سکوں تاکہ وہ اپنی زندگی اچھے طریقہ سے گزار سکیں۔

متعلقہ خبریں